تاریخ بشریت میں امام خمینی کی شخصیت بے نظیر ہے:بردانی شکسپیر

تاریخ بشریت میں امام خمینی کی شخصیت بے نظیر ہے:بردانی شکسپیر

امام کے تفکر کا بنیادی پہلو ایران کا مغرب کے اقتصادی و سیاسی نفوذ کے دائرے سے نکلنا ہے

۔برائے مہربانی اپنا تعارف کرائیں۔

میں بردانی شکسپیر ہوں اور انگلینڈ و انڈونیشیا میں تریکتی یونیورسٹی میں اقتصاد اسلامی کا استاد ہوں۔

 

۔ امام خمینی کی شخصیت کی اصلی اور بنیادی خصوصیت آپ کی نگاہ میں کیا ہے؟

تاریخ بشریت میں امام خمینی کی شخصیت بے نظیر ہے۔ وہ واقعا ایک ایرانی مسلمان تهے۔ جب ان کی باتوں پر توجہ دوگے تو پتہ چلے گا کہ وہ ہمیشہ اسلام اور ایران سے بالاتر گفتگو کرتے تهے اور بنی نوع انسان کو اپنا مخاطب قرار دیتے تهے، زبردستی لادی ہوئی جنگ کے دوران سپاہیان اسلام سے آپ کی گفتگو بہت قابل تامل ہے۔

 

۔ آپ کی نظر میں ایران میں انقلاب کی کامیابی کا کیا راز ہے اور اس کی پاسداری کس طرح ممکن ہے؟

ہر انقلاب کے پیچهے جو اصلی نظریہ ہے وہ نظریہ عدالت ہے، یہ احتمالاً وہی عقیدہ توحید ہے، یہ توحید مغربی تفکر کی علمی اور عقلانی بنیاد سے سازگار نہیں ہے۔ توحید کا تعلق خدا کی ذات پر ایمان سے ہے کہ اس کی روسے ساری چیزیں ایک دوسرے سے مرتبط اور مجموعہ میں بطور مساوی قرار پاتی ہیں۔ اس اعتقاد سے کوئی چیز مسلمانوں کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کر سکتی ہے۔ یہ مسئلہ نہایت ہی اہم اور بنیادی ہے۔ دوسری وجہ عدالت ہے جس کے اسلامی معاشرے میں متعدد معنی کئے جاتے ہیں۔ امام نے اس کی واضح اور مشخص تعریف کی ہے اور اس کو اسلامی معاشرے کے تمام پہلوئوں میں جاری و ساری کیا ہے۔ عدالت امام کی زندگی کا مدعی و مقصود تهی اور انقلاب ایران کے بهی یہی معنی ہے۔

 

۔ آپ کی نظر میں امام خمینی کے سیاسی تفکر کی نمائندہ علامت کیا ہے؟

امام ہمیشہ ہر رخ سے ایک زندہ جاوید حقیقت ہیں لیکن امام کے سیاسی تفکر و بصیرت کی اولین علامت و نشانی یہ ہے کہ آپ نے مغرب سے ایران کی فکری و اقتصادی اور سیاسی وابستگی کو ختم کیا آپ نے ایرانی قوم کو قید اسارت و غلامی سے آزاد کیا۔ امام کے تفکر کا بنیادی پہلو ایران کا مغرب کے اقتصادی و سیاسی نفوذ کے دائرے سے نکلنا ہے۔ علاوہ براین امام نے اجتماعی تبدیلیاں بهی پیدا کیں اور ایرانی معاشرے میں عدالت کی بنیاد بهی رکهی اور ایران کو ایک نئے مرحلے میں داخل کیا۔

ای میل کریں