عصر کی نیت سے نماز شروع کرے او درمیان میں خیال آجائے کہ نماز ظہر پڑهـ رہا ہے؟

سوال: اگر کوئی شخص عصر کی نیت سے نماز شروع کرے او درمیان میں خیال آجائے کہ نماز ظہر پڑهـ رہا ہے چنانچہ اسی خیال سے نماز کا کچهـ حصہ بهی ادا کرے اور نماز ختم کرنے سے پہلے یاد آجائے کہ اس کی ظہر کی نماز نہیں ہے بلکہ عصر کی ہے اور اس نے عصر ہی کی نیت سے نماز شروع بهی کی تهی تو کیا اس کی نماز صحیح ہے؟ اسی طرح اگر نماز ختم ہونے کے بعد یاد آجائے تو اس کی تکلیف کیا ہے؟
جواب: نماز صحیح ہے چاہے نماز ختم ہونے سے پہلے یاد آئے یا بعد میں۔

ای میل کریں