امام خمینی(رح) کی تعبیر میں توحیدی معاشرہ سے کیا مراد ہے؟

امام خمینی(رح) کی تعبیر میں توحیدی معاشرہ سے کیا مراد ہے؟

جواب: "معاشرہ توحیدی" ایک ایسی تعبیر ہے جو اسلام کی سیاسی تہذیب میں تقریباً قرآنی تعبیر "امت واحدہ" کی ہم پلہ تعبیر ہے۔ توحیدی معاشرے کی توصیف میں  امام خمینیرح نے مختلف تعبیریں ذکر کی ہیں کہ شاید مختلف تعبیروں کے قدر مشترک کو مندرجہ ذیل عبارتوں میں جمع کیاجاسکتا ہے۔

ایسا معاشرہ جس کے افراد نے اپنا عالی اور بلند مقصد تمام اعتقادی، اخلاقی اور سیاسی میدانوں میں رضا ئےالہی کے حصول اور شرعی جہتوں کی حفاظت کو قرار دیا ہو۔ ایسے معاشرے میں سب خدائے یگانہ کی پرستش کرتے ہیں اور خدا کی جانب سے ارسال رسل ، انزال کتب اور حیات اخروی میں پاداش و جزا کے عادلانہ نظام کا عقیدہ رکهتے ہیں۔

ای میل کریں