تعلیم کیلئے قم میں آئے ہوئے طالب علم، کیا قم ان کےلئے وطن شمار ہوگا؟

سوال: وہ طالب علم جو دوسرے شہروں سے تعلیم کیلئے قم میں آئے ہوئے ہیں اور ہمیشہ رہنے کا ارادہ بهی نہیں رکهتے، کیا قم ان کے لئے وطن شمار ہوگا؟ اسی طرح جب ان کا ارادہ ہو کہ پڑهائی بعد اپنے وطن یا کسی دوسری جگہ چلے جائیں گے تو پڑهائی کے دوران ان کا کیا حکم ہے؟
جواب: واپس پلٹنے کا پکا ارادہ ہو تو مسافر والا حکم جاری ہوگا اور واپس لوٹنے یا رہنے میں تردد کی صورت میں، اگر مدت اقامت اتنی طولانی ہوجائے کہ عرفاً اسے مقیم کہا جائے تو حکم وطن جاری ہوگا اور اگر عرفاً اسے مقیم نہ کہا جائے تو حکم مسافر جاری ہوگا۔

ای میل کریں