اسلام میں جہاد کا استعمال کس معنی میں ہے اور اس کی کتنی قسمیں ہیں؟

"جہاد" لغت میں کوشش اور راہ حق میں جنگ کرنے کے معنی میں ہے۔

جواب: "جہاد" لغت میں کوشش اور راہ حق میں جنگ کرنے کے معنی میں ہے۔ جہاد اسلامی ثقافت میں برائے خدا اصلاح معاشرہ کی راہ میں دشمن سے آگاہانہ جدوجہد کرنے کے معنی میں ہے۔ جہاد کی اہداف کے لحاظ سے چند قسمیں ہیں: جہاد دفاعی مسلحانہ تجاوز کے مقابلے میں اور جہاد ابتدائی جو دعوت اسلام کے لئے ہے اور اہل بغی سے جہاد ہے یعنی جو گروہ دوسرے گروہ پر ناحق غلبہ کرنا چاہتا ہے یا اس کو اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہا ہے، آئین اسلام میں جہاد کی تمام قسموں میں اصلی مقصد، ظلم و ستم اور برائی کو روکنا ہے اور جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے قتل ہوجائے تو وہ شہید کہلاتا ہے۔ میدان جنگ میں کفار ومشرکین سے جہاد کرنے کو حدیث نبوی(ص) میں جہاد اصغر سے تعبیر کیا گیا ہے اور اس کے مقابلے میں نفس سے جہاد کرنے کو جہاد اکبر سے تعبیر کیا گیا ہے جو جہاد اصغر سے کہیں زیادہ عظیم اور سخت تر ہے۔ نفس سے جہاد یعنی اخلاقی رذائل، باطنی کثافتوں اور شیطانی وسوسوں سے جہاد کرنا۔

ای میل کریں