اسلامی(شیعہ وسنی) گروہوں اور فرقوں کے درمیان ایجاد وحدت کی عملی راہیں کیا ہیں؟

اسلامی(شیعہ وسنی) گروہوں اور فرقوں کے درمیان ایجاد وحدت کی عملی راہیں کیا ہیں؟

جواب: امت مسلمہ کے درمیان مطلوبہ وحدت تک پہنچنے کے لئے کچه راہیں اور تجویزیں ہیں جن کی طرف امام خمینی کے بیانات اور تعبیرات میں اشارہ موجود ہے ان میں سے کچه موارد درج ذیل ہیں:

۱۔ قرآن اور رسول اللہ کی سنت سے مضبوط تمسک۔

۲۔ واحد مقصد اور ہدف پر زور ) اسلامی اصول پر(

۳۔ مشترک پہلووں پر زور اور ان کی تقویت۔

۴۔ مشترک دشمن کو دفع کرنے پر اتحاد۔

۵۔ تفرقہ انگیز مسائل سے دوری اور نواقص اور جزئی مسائل سے چشم پوشی۔

۶۔ امت مسلمہ کے مصالح  کی)عالمی سطح پر(تشخیص اور اس پر تمام فرقوں کا اتحاد۔

۷۔ ایجاد تفرقہ کے لئے دشمن کی سازشوں اور ان کے مکرو حیلہ سے آشنائی۔

۸۔ اسلامی فرقوں کے علماء کے درمیان باہمی روابط اور سوء تفاہم کو ختم کرنے کے لئے دوستانہ گفتگو۔

۹۔ کشادہ دلی  اور مخالف نظریات کو تحمل کرنا۔

۱۰۔ ایک دوسرے کے مقدسات کی توہین سے پرہیز۔

۱۱۔ خشک اور نا معقول تعصب، افتراء اور تہمت سے پرہیز۔

۱۲۔ شدت پسند افراد  پر، جو ہمیشہ نفاق و تفرقہ کا سبب ہوتے ہیں، کنٹرول۔

ای میل کریں