مجنب

جس مجنب (ناپاک) کی منی باہر آئی ہے، اسے کیا کرنا چاہیئے؟

وہ مجنب جس سے منی باہر آئی ہے اسے چاہئے کہ غسل سے پہلے پیشاب کے ذریعے استبراء کرے

سوال: جس مجنب (ناپاک) کی منی باہر آئی ہے، اسے کیا کرنا چاہیئے؟

جواب: وہ مجنب جس سے منی باہر آئی ہے اسے چاہئے کہ غسل سے پہلے پیشاب کے ذریعے استبراء کرے اگر چہ یہ غسل کے صحیح ہو نے کی شرط نہیں ہے لیکن اس کا فا ئدہ یہ ہے کہ اگر استبراء کے بعد غسل کر لے اور پھرمشکوک رطوبت خا رج ہو جا ئے تو دوبارہ غسل  کرنا واجب نہیں لیکن اگر پیشاب کے ساتھ استبراء کئے بغیرغسل کرے اور پھر اس سے مشکوک رطوبت خارج ہو جا ئے تو وہ رطوبت منی کا حکم میں ہو گی چا ہے پیشاب نہ کر سکنے کی وجہ سے ہاتھ سے استبراء کیا ہو یا نہ لیکن اگر ہاتھ سے استبراء کرنے کے بعد پا ک ہو نے اور منی نکلنے کے راستے میں منی کے باقی نہ رہنے پر یقین کرے اور یہ احتمال ہو کہ جو چیز خارج ہو ئی ہے وہ نئی ہے تو بنا ء بر اقوی دوبارہ غسل  کرنا واجب نہیں ہے اور یہی حکم ہے اگر کا فی وقت گزر جا نے کے بعد یقین ہوجائے کہ منی اپنے نکلنے کی جگہ با قی نہیں رہی ہے اگر چہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ دونوں صورتوں میں دو بارہ غسل بجا لائے۔

تحریر الوسیلہ، ص75

ای میل کریں