وضو

اگر کوئی با وضو ہو لیکن پھر سے وضو کرکے نماز پڑھے اس کے بعد ان دونوں وضو میں کسی ایک کے باطل ہونے کا یقین کرے تو کیا حکم ہے؟

ایک وضو کے بعد نماز پڑھی ہو اور پھر کسی ایک کے باطل ہونے کا یقین کرے

سوال: اگر کوئی با وضو ہو لیکن پھر سے وضو کرکے نماز پڑھے اس کے بعد ان دونوں وضو میں کسی ایک کے باطل ہونے کا یقین کرے تو کیا حکم ہے؟

جواب: اگر کو ئی با وضو شخص تجدید وضو کر کے نماز پڑھے اور پھر دونوں  وضو میں  سے کسی ایک وضو با طل ہو نے پر یقین کر لے تو یہ علم اجمالی نہ تو اسی وقت پڑھی جا نے والی نماز اور نہ ہی بعد میں پڑھی جا نے والی نمازوں  کے لئے ضرر ساں  ہے ۔ لیکن اگر ہر ایک وضو کے بعد نماز پڑھی ہو اور پھر کسی ایک کے باطل ہونے کا یقین کرے تو دوسری نماز قطعی طور پر درست ہے ۔ جیسا کہ بعد والی نماز یں  جب تک وضو با طل نہیں  ہیں  اور پہلی نماز صحیح ہو نے کا حکم لگا نا بعید نہیں  ہے اگر چہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ پہلی نماز کو دوبا رہ پڑھے۔

ای میل کریں