وضو

وضو کی غایت سے کیا مراد ہے

وضو کی غایت سے مراد وہ چیز ہے کہ جس کی وجہ سے وضو واجب یا مستحب ہوتا ہے

سوال: وضو کی غایت سے کیا مراد ہے مثال کے ساتھ وضاحت کریں؟

جواب:وضو کی غایت سے مراد وہ چیز ہے کہ جس کی وجہ سے وضو واجب یا مستحب ہو تا ہے اس لحاظ سے کہ یاتو وہ چیز ، وضو کے صحیح ہو نے کی شرط ہے مثلا نما ز،یا جواز اور حرام نہ ہو نے کی شرط ہے مثلا قرآنی حروف کو مس کرنا ، یااس کے کمال کے لئے شرط ہے مثلا قرآن پڑھنا یا کراہت برطرف ہو نے کا سبب ہے جیسے کھا نا کھا نا جب کہ وہ جنا بت کی حالت میں  ہو کہ مکروہ ہیں  اور وضو کر نے سے کراہت برطرف ہو جا تی ہے ۔

وہ چیز جس کی صحت کے لئے شرط ہے پس وضو نماز کے لئے شرط ہے، چاہے وہ واجب ہو یا مستحب، اداء ہو یا قضاء اپنی ہو یا کسی کی نیابت میں، نیز فراموش شدہ اجزاء کے لئے بھی شرط ہے اور احتیاط دو سجدے سہو کے لئے بھی شرط ہے اگر چہ اقوی یہ کہ وضو سجدہ سہو کے ساتھ مشروط نہیں  ہے۔

اسی طرح اس طواف کے لئے جو واجب حج یا عمرہ کیلئے ہو وضو شرط ہے اور بنا ء بر احتیاط مستحب حج اور عمرہ کے طواف میں  بھی وضو شرط ہے ۔

ای میل کریں