تصوف کیا ہے؟ کیا امام خمینی (رح) ایک صوفی تھے ؟

تصوف کیا ہے؟ کیا امام خمینی (رح) ایک صوفی تھے ؟

تصوف د رحقیقت صوف سے ہے اور صوف کے معنی پشم ( اون ) ہیں۔

تصوف کیا ہے؟ کیا امام خمینی (رح) ایک صوفی تھے ؟

   تصوف د رحقیقت صوف سے ہے اور صوف کے معنی پشم ( اون )  ہیں۔ یہ ایک ایسا مکتب ہے جس کی بنیاد صوفیوں یا پشمینہ پوشوں نے ڈالی ہے، جو معنوی خود سازی اور ظواہر دنیوی سے دوری کا دعوی کرتے ہیں اور پوری تاریخ میں اس طرز تفکر کے گونا گوں فرقے پیدا ھوئے ہیں۔  تصوف کی تعلیمات کو نہ کلی طور پر قبول کیا جاسکتا ہے اور نہ سو فیصدی مسترد کیا جاسکتا ہے، کیونکہ اس کی تعلیمات “ صحیح دینی تعلیمات  اورغلط سلیقوں کی بدعتوں پر مشتمل ایک ترکیب ہے۔ یہ ترکیب غلط ہے، افسوس کہ اس کا یہ نتیجہ نکلا ہے کہ خود سازی کے مراحل سے گزر کر قرآن مجید کے مطابق صحیح دینی تعلیمات پر عمل کرنے والوں پر، بعض سطحی فکر رکھنے والوں اور ظاہر بینوں کی طرف سے درویش مآبانہ تصوف کا الزام لگایا جاتا ہے۔ لیکن امام خمینی (رح) کے بیانات اور اس نظریہ کے بارے میں ان کے موقوف کی تحقیق کے بعد معلوم ھوتا ہے کہ، جس قدر امام خمینی (رح) معنوی خودسازی پر تاکید فرماتے ہیں اسی قدر موصوف صوفی نما افراد اور ان کی بدعت پر مشتمل تفکرات کی شدید تنقید کرتے ہیں۔ اس بنا پر، اگر چہ امام خمینی (رح) ایک برجستہ عارف شمار ھوتے ہیں، لیکن کسی صورت میں انھیں عام طور پر مشہور نام نہاد صوفی ہونے کا الزام نہیں لگایا  جانا جاسکتا ہے۔

 

ای میل کریں