داڑھی

داڑھی کا کونسا حصہ وضو میں دھونا واجب ہے؟

داڑھی کے اس حصّے کو دھونا جو چہرے کی حدود میں آتا ہے

سوال: داڑھی کا کونسا حصہ وضو میں دھونا واجب ہے؟

جواب: داڑھی کا وہ حصّہ دھو نا جو چہرے کی حدود سے خا رج ہو واجب نہیں ہے لیکن داڑھی کے اس حصّے کودھونا جو چہرے کی حدود میں آتا ہے واجب ہے اگر داڑھی اس طرح سے ہو کہ کہا جاسکے کہ اس نے جلد کو چھپارکھا ہے تو اس کا ظا ہری حصّہ دھو نا وا جب ہے چا ہے داڑھی گھنی ہو یا ہلکی اگر چہ احتیا ط مستحب یہ ہے  کہ اگر داڑھی کے با ل کم ہو ں تو پانی  بالوں کی تہہ تک پہنچا یا جائے ۔ ہاتھوں کے دھو نے میں کہنیوں سے لے کر انگلیوں کے سروں تک دھو نا واجب ہے اور ہا تھ دھو نے میں بھی چہرے کی طرح بطور احتیاط کہنیوں سے ذرا او پر دھو نا واجب ہے ہا تھوں یا چہرے کا نہ دھو نا اگر چہ با ل کے برابر ہی کیوں نہ ہو جائز نہیں ہے ۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص33

ای میل کریں