وضو

اگر کوئی جانتا ہو کہ خارج ہونے والی چیز مذی ہے

یہ امر وضو باطل ہونے کا موجب بھی نہیں ہوگا

سوال: اگر کوئی جانتا ہو کہ خارج ہونے والی چیز مذی ہے لیکن یہ شک ہو کہ اس کے ساتھ پیشاب بھی خارج ہوا یا نہیں تو کیا حکم ہے؟

جواب: جو شخص یہ جانتا ہو کہ اس سے خا رج ہو نے والی چیز مذی ہے لیکن شک کرے کہ آیا اس کے ساتھ پیشاب بھی خا رج ہو اہے یا نہیں ؟ تو نجاست کا حکم نہیں لگایا جائے گا اور یہ امر وضو باطل ہو نے کا مو جب بھی نہیں ہوگا مگر یہ کہ اس رطو بت پر مشتبہ ہو نا صادق آجائے مثلا شک کرے کہ جو چیز خارج ہو ئی ہے کیاتمام کی تمام مذی ہے یا پیشاب ومذی سے مرکب ہے( تو اس صورت میں خا رج شدہ رطوبت نجس ہے اور وضو باطل کر دیتی ہے )

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص31

ای میل کریں