استنجاء

استنجاء کے احکام اختصار کے ساتھ بیان کیجئے؟

ایک مرتبہ دھونا کا فی ہے

سوال: استنجاء کے احکام اختصار کے ساتھ بیان کیجئے؟

جواب: بناء بر احتیا ط واجب مقام پیشاب کو دو مرتبہ پانی سے دھو یا جائے گا لیکن مرد کے لئے بشرطیکہ پیشاب مقام معمولی سے خا رج ہو اہو ، بنابر اقوی ایک مرتبہ دھو نا کا فی ہے اگر چہ افضل یہ کہ تین مر تبہ دھو یا جائے البتہ مقا م پیشاب کو پانی  کے علا وہ کسی اور چیز سے دھو نا مجزی نہیں ہے لیکن مقام پا خا نہ کو پانی  سے بھی دھو سکتا ہے اور ایسی چیز سے بھی صاف کر سکتا ہے جو نجاست کو برطرف کر دیتی ہو جیسے پتھر ، ڈھیلا، کپڑا وغیرہ۔اگر چہ پانی  سے دھو نا افضل ہے اور ان دونوں کو جمع کر نا زیا دہ بہتر ہے مقام پا خا نہ کو کئی مر تبہ دھو نا واجب نہیں ہے بلکہ جو نہی مقام مخصوص صاف ہو جائے کا فی ہے بلکہ ظا ہرا پتھر یا کپڑے وغیرہ سے کئی با ر گڑنا وا جب نہیں ہے لیکن احتیا ط مستحب یہ ہے کہ مذکورہ بالا چیزوں سے تین مرتبہ صاف کرے اگرچہ مقا م مخصوص اس سے کمتر پر بھی صاف ہو جائے لیکن اگر تین مرتبہ سے بھی صاف نہ ہو تو اتنی مرتبہ رگڑ نا ضروری ہے کہ جس سے مقام مخصوص صاف ہوجائے ۔ وہ چیز جس سے مقام پا خا نہ کو صاف کیا جاتا ہے پا ک ہو نی چا ہے پس کسی ایسی چیز سے صاف کر نا کا فی نہیں ہے کہ نجس ہو یا متنجس ہو یا ایسی متنجس چیز جو ابھی پا ک نہ کی گئی ہو نیز وہ چیز ایسی رطوبت نہ رکھتی ہو جو سرایت کرنے والی ہو۔ پس تر مٹی یا گیلے کپڑے سے صاف کر نا کا فی نہیں ہے لیکن وہ نمی جو سرایت نہیں کر تی اس سے صاف کر نے میں کو ئی حرج نہیں ہے ۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص29

ای میل کریں