امام خمینی (رح) کی راہنمائی

امام خمینی (رح) کی راہنمائی میں علماء کا شاہ کے ساتھ پہلا ٹکراو کون سے موضوع پر تھا؟

تمام انتخابات میں امیدواروں اور ووٹروں کے شرائط میں سے لفظ اسلام کو نکال دیں

سوال: امام کی راہنمائی میں علماء کا شاہ کے ساتھ پہلا ٹکراو کون سے موضوع پر تھا؟

جواب: ریاستی اور صوبائی تنظیموں کا مسئلہ امام خمینی رح اور شاہ کی حکومت کے درمیان پہلے ٹکراو کا سبب بنا کہ جو آیت اللہ العظمی بروجردی کی وفات کے بعد پیش آیا  یہ ٹکراو امام خمینی رح کی راہنمائی میں شاہ کے خلاف سیاسی اور معنوی تحریک کا شروعاتی نکتہ تھا  اس بل کو 16 مہر 1341کو حکومت نے منظور کیا تھا اس بل کی وجہ سے تمام ریاستوں اور صوبوں میں حکومتی انجمنیں اس بات کے لئے مامور بنی ہوئی تھیں کہ تمام انتخابات میں امیدواروں اور ووٹروں کے شرائط میں سے لفظ اسلام کو نکال دیں اور اسی طرح منتخب ہوے افراد بھی حلف براداری میں قرآن کے علاوہ کسی دوسری آسمانی کتاب پر قسم کھا سکتے ہیں۔

امام خمینی رح نے لفظ قرآن کو ہٹا کر اس کی جگہ دوسری آسمانی کتاب کو قرار دینے کو ایران کی مسلمان عوام کی زندگی سے قرآن کریم کو ختم کرنے کا زمینہ مانا  اور اسی طرح اس کو اسلام کے خلاف شاہ کی سازشوں میں سے ایک مانتے تھے اسی وجہ سے بغیر کسی خوف شاہ کے مقابلہ میں کھڑے ہوگے اور اس بل کو ختم کرنے کی مانگ کرنے لگے جو اسی سال حکومت کی طرف سے ختم کر دیا گیا۔

ای میل کریں