نجاست

کیا نجاست کے لگنے سے نجس ہوجائے گا؟

ساکن پانی جب کُر ہو جائے تو نجاست لگنے سے نجس نہیں ہوتا

سوال: اگر ساکن پانی کُر ہوجائے تو کیا نجاست کے لگنے سے نجس ہوجائے گا اور اگر ہوجائے گا تو کیا شرط ہے؟

جواب: سا کن پانی  جب کُر ہو جائے تو نجاست لگنے سے نجس نہیں ہو تا مگر یہ کہ اس کا رنگ ، بو یا ذائقہ تبدیل ہو جائے اور اگر ساکن پانی  کا کچھ حصّہ متغیر ہو جائے تو باقی پانی  کُر کی مقدار ہو تو وہ پانی  اپنی طہارت پر باقی رہے گا جب کہ وہ متغیر حصّہ اگر با قی ماندہ کے ساتھ مخلوط ہو نے کی وجہ سے زائل ہو جائے تو پا ک ہوجائے گا لیکن اگر باقی پانی کُر سے کمتر ہو تو تمام پانی  نجس ہو جائے گا ۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 21

ای میل کریں