رنگ، بو اور مزہ

اگر رنگ، بو اور مزہ بدل ہوجائے

مطلق پانی کسی مردار کے نزدیک ہو نے کی وجہ سے بدبو دار ہو جاتا ہے

سوال: مطلق پانی کی خواہ کوئی بھی قسم ہو اگر رنگ، بو اور مزہ بدل ہوجائے تو اس کی نجاست اور طہارت کا کیا حکم ہے؟

جواب: مطلق پانی کی کوئی بھی قسم ہو، اگر نجاست لگنے کی وجہ سے اس کا رنگ، بو یا ذائقہ تبدیل ہو جائے تو وہ نجس ہو جائے گا لیکن اگر نجاست کے قریب پڑے ہو نے کے با عث تغیر واقع ہو تو پھر یہ پانی  نجس نہیں ہوگا جیسا کہ مطلق پانی کسی مردار کے نزدیک ہو نے کی وجہ سے بدبو دار ہو جاتا ہے لیکن اگر مردار پانی سے باہر گرا پڑا ہو اور اس کا صرف ایک حصّہ پانی میں ہو اور اس کا مجموعی کیفیت کے باعث پانی متغیر ہوجائے تو نجس ہوجائے گا ۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 19

ای میل کریں