کیا اسلامی مقاصد کےلئے غیر اخلاقی اصول کا ارتکاب جائز ہے؟

کیا اسلامی مقاصد کےلئے غیر اخلاقی اصول کا ارتکاب جائز ہے؟

حضرت امام خمینی نے ۲۵ جنوری ۱۹۸۰ء کو ملت ایران کے نام اپنے ایک پیغام میں فرماتے ہیں:

... میں محترم ایرانی قوم سے تقاضا کرتا ہوں کہ وہ اس حساس موقع پر ہرگز سستی کا مظاہرہ نہ کریں ... دشمن کی چالوں پر نظر رکھتے ہوئے ہوشیاری کے ساتھ آئینی اور قانونی امور کی رعایت کرتے ہوئے دوسروں کی حرمت شکنی پر مبنی تنقید سے پرہیز کریں؛ اگرچہ اسلام اور اسلامی اہداف کےلئے کیوں نہ ہو تاہم ضابطہ اخلاق کےخلاف اور تہذیب سے عاری اصولوں پر عمل پیرا ہونا، غیر اسلامی اور حرمت رکھتا ہے۔

میں اس بات کا خواہشمند ہوں کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلام کی خدمت پر یقین رکھنے والے ... ایک دوسرے کےساتھ اخوت اور برادری کےساتھ پیش آئیں اور اختلافات اور انتشار پھلانے سے گریز کریں۔

میں اسلام و مسلمین کی عظمت کےلئے خدا سے دعاگو ہوں

صحیفه امام؛ ج‌12، ص11

ای میل کریں