کس بنا پر مسلمان کا احترام، واجب ہے؟

کس بنا پر مسلمان کا احترام، واجب ہے؟

مسلمان کی جان، مال اور عزت کا احترام ہر مسلمان پر واجب ہے۔

مسلمان کی جان، مال اور عزت کا احترام ہر مسلمان پر واجب ہے۔

پیغمبر اسلام (ص) نے حجۃ الوداع کے موقع پر سرزمین منا میں مسلمانوں کے درمیان کھڑے ہوکر پوچھا:

سب سے زیادہ محترم دن، کونسا ہے؟

کہا گیا: آج کا دن یعنی عید قربان کا دن پھر آپ (ص) نے پوچھا:

سب سے زیادہ محترم مہینہ، کونسا ہے؟

عرض کیا گیا: ذی الحجۃ آپ (ص) نے پوچھا:

سب سے زیادہ محترم سرزمین کونسی ہے؟

سب نے کہا: سرزمین مکہ اسکے بعد، آپ (ص) نے فرمایا:

جان لیں کہ تمہارا خون اور تمہارا مال، تمہارے اوپر ایسے ہی محترم ہے جیسے آج کا دن، اس مہینے میں اور اس سرزمین پر اُس دن تک تمہارے لئے محترم ہے جس دن تم اللہ سے ملاقات کروگے۔

(وسائل الشیعہ، ج۱۹ ص۳)

۱/۔ انسان، اسلام اور ایمان کے سائے میں خاص احترام کا مالک ہے اور یہ احترام ایمان اور علم کے درجات کی بنا پر مختلف مراتب کا حامل ہے۔

۲/۔ مسلمان کی جان، مال اور عزت کا احترام ہر مسلمان پر واجب ہے۔ 

۳/۔ مسلمان کا جنازہ بھی زندہ مسلمان کی طرح محترم ہے۔

۴/۔ مسلمان کو ایسی جگہ دفن کرنا جہاں اس کی بے احترامی شمار ہوتی ہو جائز نہیں ہے۔

۵/۔ مسلمان کی قبر کا احترام واجب اور اس کی بے حرمتی کرنا حرام ہے۔

(توضیح المسائل مراجع، ج۱، م۶۲۱)

ای میل کریں