زیارتنامہ

امام خمینی(رح) کے نام سے زیارتنامہ

اسلام میں قبروں کی زیارت: خاص کر انبیاء، اولیاء، علماء، اور مومنین کی قبروں کی زیارت کی تاکید کی گی ہے

بعض ویب سایٹوں پر امام خمینی(رح) کے نام سے عربی زبان میں  زیارتنامہ شایع ہوا ہے اُنھوں نے بعض نئی مفاتیح کو منبع کے طور پر پیش کیا ہے جنھوں نے اس زیارت کو ذکر کیا ہے کیا ان کا یہ عمل بدعت ہے؟

1۔ بدعت  لغت میں تازہ اور نئے کے معنی میں ہے اور علماء اسلام دین میں  بری روایتوں کی پیروی کو بدعت کہتے ہیں اور اس کی اس طرح تعریف کرتے ہیں : ایسی چیز کا دین میں شامل کرنا جو دین کی نگاہ میں  شرعی نہ ہو (ذکر الشیعہ شہید اول ج2 ص183)

علامہ مجلسی بحارالانوار ج 3۔ ص14 میں فرماتے ہیں ہر وہ کام جو عبادت کی شکل میں انجام دیا جائے اور اُس پر کوئی عام یا خاص شرعی دلیل نہ ہو بدیع او تشریع ہے۔

2۔ اسلام میں قبروں کی زیارت: خاص کر انبیاء، اولیاء، علماء، اور مومنین کی قبروں کی زیارت کی تاکید کی گی ہے  (کافی: ج3، ص228، ج7، ص415، بحارالانوار: ج99، ص297-295 و ...)

اس بنا پر قبور کی زیارت کی  اسلام نے اجازت دی ہے  جب بھی کوئی کسی کی زیارت کو جاتا ہے تو اس کے  لئے خداوند سے رحمت اور مغفرت کی طلب کرتا ہے اسی طرح اس مومن اور عالم سے محبت کا اظہار کرتا ہے اور کبھی اُس روح سے شفاعت کا مانگتا ہے ۔

جیسا کہ روایات میں ماں باپ کی قبروں پر دعا کی تاکید کی گی ہے اب یہ اظہارات ، مغفرت، بخشش، اور اس انسان پر یہ سلام اور درود کبھی زائر کی زبان سے کہے جاتے ہیں جو چیز اُس کے ذہن میں آتی ہے کہتا ہے کسی چیز کی رکاوٹ نہیں ہے لیکن اب یہ رواج ہے کے زیارتوں کے لئے خاص کر ائمہ اطہار کی زیارت کے لئے ائمہ اطہار کی زبان سے زیارتیں نقل ہوئی ہیں جن کے بہترین مضامین اور مطالب ہیں ۔

اور اسی طرح تمام مومنین اور اہل قبور یا بعض خاص افراد امام اور پیغمبر کو چھوڑ کر کے لئے زیارت نقل ہوئی ہیں جن کو پڑھا جاتا ہے۔

 لیکن کبھی اُن کے لئے کسی بڑھے انسان اور عالم نے زیارت کو لکھا اور دوسروں نے اس کو پڑھا ہے  ان میں سے کوئی بھی چیز دین میں بدعت نہیں ہے کیونکہ حقیقت میں زیارت کو قبول کیا گیا ہے  اور دعا، سلام اور استغفار شرعی ہیں  اور عام طور پر شرع میں شامل کیا گیا ہے۔

امام خمینی(رح) کی زیارت اور زیارتنامہ انہی چیزوں میں سے ہے جو مسلمین کے درمیان رائج ہے  اور ان کا زیارتنامہ آیۃ اللہ جواد آملی کے ذریعے لکھا گیا ہے جو بعض کتابوں میں بھی ذکر ہوا ہے۔

ای میل کریں