بشریت، امام زمانہ(عج) کے ظہور کے کیوں منتظر ہے؟

بشریت، امام زمانہ(عج) کے ظہور کے کیوں منتظر ہے؟

پوری انسانیت، صلح کی منتظر ہے اور تمام مسلمان، مہدی موعود کے منتظر ہیں۔

پوری انسانیت، صلح کی منتظر ہے اور تمام مسلمان، مہدی موعود کے منتظر ہیں۔

قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای:

حقیقی اسلام، وہ اسلام ہےکہ جس سے ابوجہل جیسے افراد کو ڈرنا چاہئے ورنہ اس اسلام کے اسلام ہونے میں شک کرنا چاہئے۔

جس اسلام سے کمزور اور محروم طبقے کے افراد امید نہ رکھتے ہوں وہ اسلام نہیں ہے اور اگر مظلوموں کی پوشیدہ آرزووں کا احیاء نہ کرے تو اس اسلام کے دین اسلام ہونے میں شک کرنا چاہئے۔

پوری انسانیت، صلح کی منتظر ہے اور تمام مسلمان، مہدی موعود کے منتظر ہیں جو « یملا الله به الارض قسطاً و عدلاً کما ملئت ظلماً و جوراً » یعنی معاشرے میں عدل و انصاف کا قیام اور زمین سے ظلم و ستم کا خاتمہ، حضرت امام مہدی موعود علیہ السلام کی خصوصیت ہے۔

بشر اس چیز کی جانب حرکت کرتی ہےکہ جس کا مظہر امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا مقدس وجود ہو اور وہ ایسی ہستی کا نام ہےکہ جس کا متواتر احادیث میں تذکرہ آیا ہےکہ وہ دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دےگا اور ظلم و ستم کا خاتمہ کردےگاـ

بشریت کہ جو اپنی مکمل پیاس کے ساتھ امام زمانہ علیہ السلام کی منتظر ہے اور وہ مہدی موعود (عج) کا ظہور چاہتی ہے اور ان کی منتظر ہے۔ اس کے انتظار کی وجہ یہ ہےکہ وہ آئیں تاکہ دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں۔

 

حوالہ: ما منتظریم، خورشید مھدویت در منظومه فکری آیت اللہ خامنہ ای، کی کتاب سے

ای میل کریں