اربعین حسینی کیلئے ویزا لئے بغیر، عراق کا سفر جائز ہے؟

اربعین حسینی کیلئے ویزا لئے بغیر، عراق کا سفر جائز ہے؟

ہر کسی پر، ہر ملک کے قوانین کی رعایت کرنا لازمی اور بے نظمی بپا کرنا جائز نہیں ہے۔

ہر کسی پر، ہر ملک کے قوانین کی رعایت کرنا لازمی اور بے نظمی بپا کرنا جائز نہیں ہے۔

اربعین حسینی کی زیارت اور عراق کے ملکی قوانین کے حوالے سے مراجع تقلید متفق القول ہیں کہ دوسرے ملکوں کے قوانین کی رعایت کرنا، ہر کسی پر لازمی اور شرعی فریضہ ہے چنانچہ آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے پوچھے گئے چند سوالوں کے جواب میں کہا ہےکہ عراق یا کسی ملک کے قوانین کی رعایت نہ کرنا، شرعاً جائز نہیں ہے۔

آپ نے اس سوال کے جواب میں کہ اربعین کی زیارت صرف اسی دن سے مخصوص ہے یا اس سے پہلے یا اس کے بعد بھی، زیارت اربعین انجام دی جا سکتی ہے؟

فرمایا: اربعین کی زیارت اسی دن سے مخصوص ہے لیکن اگر بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے اربعین سے پہلے یا بعد، کوئی اس زیارت کو انجام دے تو اس کا ثواب حاصل کر لےگا۔

واضح رہےکہ آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی نے بھی ایک سوال کے جواب میں ایران، عراق یا کسی ملک کے قوانین کی رعایت نہ کرنا زائرین اربعین کےلئے ناجائز قرار دیا ہے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے بھی بغیر ویزا اور پاسپورٹ کے عراق کا سفر ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے: جان لیں کہ اربعین کی زیارت عراق میں ہے اور وہ اس پروگرام کے عہدہ دار ہیں، ہم ان کے مہمان ہیں اور وہ میزبان، لہذا مہمان کو میزبان کی تدابیر پر عمل درآمد کرنا ہوگا؛ اس اعتبار سے وہ افراد جن کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے یا ویزا نہیں لے سکے ان کےلئے عراق کا سفر کرنا صحیح نہیں ہے اور اگر کوئی ایسا کرےگا تو اس کی نماز قصر نہیں ہوگی چونکہ اس کا سفر شرعی اشکال رکھتا ہے۔

حوالہ: شقفنا ویب سائٹ

ای میل کریں