فلسطینی عوام کے جہاد کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

فلسطینی عوام کے جہاد کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

ہم، ہمیشہ عربوں اور فلسطینی بھائیوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئےکہ اسرائیل کا نصف سے زائد تیل، ایران پورا کرتا ہے۔ ایران کیطرف سے اس سلسلے میں کیا اقدامات ہونے چاہئیں؟

امام خمینی: شاہ کے خلاف، ایران کے مسلمان عوام کے قیام کی ایک وجہ، شاہ کیطرف سے غاصب اسرائیل کی بے دریغ حمایت ہے۔ وہ اسرائیل کو تیل بھیجتا ہے، ایران کو اسرائیلی اشیا کی فروخت کی منڈی بنا دیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی معنوی طورپر حمایت کرتا ہے اور دنیا کے افکار کو فریب دینے کی خاطر صرف اسرائیل کی مذمت پر اکتفا کرتا ہے۔

ایران کے مسلمان عوام اور کوئی مسلمان بھی اور اصولی طورپر کوئی آزاد خیال شخص بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور ہم، ہمیشہ عربوں اور فلسطینی بھائیوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔
صحیفہ امام، ج۵، ص ١٣٩

ای میل کریں