"ﷲ ہمیشہ سے یکتا اور اکیلا ہے" توحید کے اثبات کیلئے بہترین جملہ

"ﷲ ہمیشہ سے یکتا اور اکیلا ہے" توحید کے اثبات کیلئے بہترین جملہ

اگر کوئی یہ کہےکہ ﷲ نے پیغمبر، علی اور فاطمہ علیہم السلام کے نور کو سب سے پہلے خلق کیا تھا، کیا وہ مشرک ٹھہرےگا؟

ظاہر ہےکہ ﷲ نے ایک چیز کو لازماً دوسری چیزوں سے پہلے خلق فرمایا ہے۔ اب وہ چیز خواہ پانی ہو یا مٹی ہو یا انسان، اس سے کوئی فرق نہیں  پڑتا؛ ان میں سے کوئی بھی موجب شرک نہیں۔

توحید کے اثبات کیلئے بہترین جملہ، کافی شریف کی روایت کے مطابق؛ یٰا مُحَمَّدُ! اِنَّ ﷲَ تَعالیٰ لَمْ یَزَلْ مُتَفَرِّداً بِوَحْدانِیَّتِہِ، ثُمَّ خَلَقَ مُحَمَّداً وَ عَلِیّاً وَ فاطِمَۃَ فَمَکَثُوا ألْفَ دَہْرٍ ... وَ فَوَّضَ أمُورَها اِلَیْہِمْ ...

اے محمد! ﷲ تعالیٰ ہمیشہ یکتائی میں اکیلا ہی تھا؛ پس اس نے محمد، علی اور فاطمہ (صلوات ﷲ علیہم) کو خلق کیا؛ پس وہ ایک ہزار دہر تک یونہی رہے ... اور ان اشیاء کے امور ان کے حوالے کردئے...

کیا پیغمبر، علی اور فاطمہ علیہم السلام کی اطاعت کا واجب ہونا شرک ہے؟...

یہ ہستیاں خدا کی تابعدار ہیں اور ارادۂ خداوندی کے برخلاف ہرگز کوئی ارادہ نہیں کرتے، نیز وہ خدا کی حلال کردہ چیزوں کو حلال اور خدا کی حرام کردہ چیزوں کو حرام قرار دیتے ہیں۔

خلاصہ یہ کہ ﷲ کے احکام کو لوگوں تک پہنچانے کی ذمہ داری ان کے سپردگی گئی ہے اور اس کا شرک سے دور کا بھی کوئی ربط نہیں۔ کیا آپ یہ کہتے ہیں کہ احکام خداوندی کی ترویج اور حلال و حرام کے بیان کی ذمہ داری ان ذوات کے سپرد نہیں ہوئی؟ پھر کون ہے جو احکام دین کی ترویج کرےگا؟

حوالہ: امامت اور انسان کامل، امام خمینی علیہ الرحمہ۔

ای میل کریں