امام خمینی(رح) کے قول "وحدت امت اسلام کا تحفظ ضروریات میں سے ہے" کے پیش نظر، ایام فاطمیہ میں انجام رسومات اور سیاہ لباس پہننا جائز ہے؟

امام خمینی علیہ الرحمہ کے قول "وحدت امت اسلام کا تحفظ ضروریات میں سے ہے" کے پیش نظر، ایام فاطمیہ میں انجام رسومات اور سیاہ لباس پہننا جائز ہے؟

کیا حضرت زہراء علیہا السلام کے گھر کو آگ لگائی گئی تھی؟

جواب: ۱۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ معصومین علیہم السلام کی شہادت کے ایام میں سیاہ لباس پہننا ایک طرح سے شعائر الہی کی تعظیم شمار ہوتا ہے، لہذا مکروہ نہیں ہے۔

۲۔ اگر ان رسومات کو اس طرح انجام دیا جائے کہ مسلمانوں کی صفوں میں تفرقہ نہ ہو تو کسی کو بھی ان سے منع نہیں کرنا چاہئے؛ چنانچہ امام راحل رحمت اللہ علیہ خود ان ایام میں عزادار بیٹھ جاتے تھے؛ اور جو لوگ ان رسومات کو قائم کرنے سے منع کرتے ہیں ان کا خیال یہ ہےکہ بعض عزادار، اہل سنت کے خلاف بہت ہی تند نعرے لگاتے ہیں جو موجودہ حالات میں تفرقہ اور اختلاف کا سبب بن جاتے ہیں؛ لہذا افراط تفریط سے دوری کرتے ہوئے ان ایام کو پاس رکھنا شعائر اللہ کے مصداق شمار ہوتا ہے۔

۳۔ حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام فطری موت سے اس دنیا سے نہیں گئیں۔ اس بات کی دلیلوں کو ہم نے کتاب "خانہ وحی پر آگ"، اہل سنت کی کتابوں سے بیان کی ہیں۔

ای میل کریں