کیا وضو کرتے وقت جوراب اور جوتے کے اوپر سے مسح کرنا جائز ہے؟

اس سلسلہ میں مراجع تقلید یوں فرماتے ہیں:

وضو میں جوراب اور جوتے کے اوپر سے مسح کرنا باطل ہے، لیکن اگر غیر معمول اور شدید سردی ہو یا چور یا درندہ جانور و غیرہ کا خطرہ ہو اور انسان جوتے اور جوراب کو نہ نکل سکے/۱ تو اس صورت میں ان کے اوپر سے مسح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور وضو صحیح ہے۔/۲

البتہ اکثر اہل سنت مذاہب، پیر کو دھونے کے بجائے جوتے اور جوراب کے اوپر سے مسح کرنے کو اختیار کی حالت میں جائز جانتے ہیں۔/۳

جبکہ شیعہ فقہا اس صورت میں مسح کرنے کو تقیہ کی حالت میں جائز جانتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱/- آیات عظام خوئی و تبریزی۔ ۔ ۔ اس صورت میں تیمم کرنا چاہئے اور اگر تقیہ کی حالت ہو تو جوراب یا جوتے کے اوپر سے مسح کرسکتے ہیں۔

۲/- آیت اللہ سیستانی:" احتیاط واجب ہےکہ تیمم بھی کریں"

" اور احتیاط مستحب ہےکہ تیمم بھی کرے" امام خمینی۔

۳/- محمد جواد مغنیہ، الفقه على المذاهب الخمسه، ج‌1، ص37۔


ماخذ: http://www.islamquest.net/

ای میل کریں