کیا شیعہ اصحاب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کو مانتے ہیں؟

کیا شیعہ اصحاب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کو مانتے ہیں؟

جو اصحاب کرام قرآن و اہل بیت{ع} پر یقین رکھتے تھے، واجب الاحترام ہیں

کیا شیعہ اصحاب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کو مانتے ہیں؟

جی ہاں! شیعہ رسول خدا {ص} کے برگزیدہ اصحاب کو مانتے ہیں اور ان کا احترام، لازم سمجھتے ہیں۔

البتہ صحابی کی تعریف، شیعوں کے یہاں کچھ اس طرح ہےکہ وہ لوگ جس نے پیغمبر اسلام {ص} کو دیکھا اور ان کی حیات میں ان کے نقش قدم پر چلتا رہا ہو اور ان کی رحلت کے بعد بھی ان کی سیرت پر ثابت قدم رہا ہو جو اس معیار پر اترجائے وہ صحابی ہے۔

صرف جناب رسول کو دیکھنا ہی ملاک و معیار صحابیت نہیں بن سکتا ورنہ دیکھا تو ابوجہل و ابولہب نے بھی تھا یا کسی خوف یا دوسرے سیاسی نظریے یا مصلحت کے ساتھ زندگی میں پیغمبر اکرم {ص} کے ساتھ رہا لیکن حضور کی رحلت کے بعد وہ حضور کے نقش قدم اور ان کی سیرت پر گامزن نہ رہا ہو ایسے اشخاص صحابیت کی صف سے شیعوں کے نزدیک، خارج ہوجائیں گے جیسے بنی امیہ کے بعض سرکردہ لوگ جو رسالتمآب {ص} کی زندگی کے آخری مراحل میں ساتھ ہوگئے تھے لیکن رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کی رحلت کے بعد منحرف ہوگئے؛

وہ اصحاب کرام {رضوان اللہ علیہم} جو حیات و وفات پیغمبر اسلام {ص} کے بعد قرآن و اہل بیت علیہم السلام پر مکمل یقین و ایمان رکھتے تھے، ایسے اصحاب شیعوں کے نزدیک، واجب الاحترام ہیں۔

 

ماخذ: مہدی{عج} مشن

ای میل کریں