کیا غذاؤں میں نجس مواد پک جانے سے استحالہ پاکر، وه پاک ہوجاتا ہے؟

استحالہ، مطہرات میں سے ایک ہے اور اس کے معنی یہ ہیں کہ " نجس چیز کی حقیقت اس طرح بدل جائے اور وه دوسری پاک چیز میں تبدیل ہوجائے؛ جیسے نجس لکڑی جل جانے کے بعد راکھہ ہوجائے یا کتا نمکزار میں ڈوب کر نمک بن جائے لیکن اگر اس کی حقیقت تبدیل نہ ہوجائے جیسے گندم آٹا بنے اور اس سے روٹی بنائی جائے تو وه پاک نہیں ہوتی۔/۱

انسان اگر شک کرے کہ استحالہ ہوگیا ہے یا نہیں؟ نجاست پر حکم کیا جائےگا یعنی کسی نجس چیز جس کا ہمیں علم نہیں کہ استحالہ حاصل ہوا یا نہیں؟ وه چیز نجس ہے۔/۲


۱/۔ توضیح المسائل (المحشی للامام الخمینی) ج۱ ص۱۲۰ مسئلہ ۱۹۵۔

۲/۔ ایضا، مسالہ ۱۹۷۔

 

ماخذ: اسلام کوئست نت؛ اصلاحات کے ساتھ

ای میل کریں