کیا حضرت مہدی(عج) کا انتظار اور ظہور، شیعی عقیدہ ہے یا کہ اسلامی عقیدہ ہے؟

کیا حضرت مہدی(عج) کا انتظار اور ظہور، شیعی عقیدہ ہے یا کہ اسلامی عقیدہ ہے؟

جو لوگ شیعوں کے بارہ میں غلط فہی میں مبتلا ہوکر سیاسی اغراض پر مبنی مسموم افکار میں غوطہ خور ہیں کہتے ہیں: "ظہور مہدی(عج) کا عقیدہ، شیعہ عقیدہ ہے"!!

اس طرح یہ حضرات قرآن وحدیث سے ماخوذ مسلمانوں کے نزدیک متفق علیہ مسائل کا بہ آسانی انکار کردیتے ہیں۔

جبکہ ظہور حضرت مہدی(عج) کے بارے میں ہمارے اہل سنت کے بعض محققین اور دانشوروں نے ایسے نام نہاد روشن خیال افراد کی غلطیوں کے متعلق، روایات اور منطقی دلائل کی روشنی میں اندان شکن جواب دیا ہے۔

استاد احمد محمد شاکر مصری "مقالید الکنوز" میں تحریر فرماتے ہیں:

"ابن خلدون نے علم کے بجائے ظن و گمان کی پیروی کرکے خود کو ہلاکت میں ڈالا ہے اور ظہور مہدی(ع) سے متعلق عقیدہ کو ''شیعی عقیدہ'' قرار دے دیا!!۔۔۔

اس کے باوجود ہم چند باتیں بطور وضاحت پیش کر رہے ہیں :
١۔ شیعوں کا جو بھی عقیدہ یا نظریہ ہے وہ اسلامی عقیدہ و نظریہ ہے۔ شیعی عقائد کی بنیاد کتاب خدا اور سنت پیغمبر (ص) ہے۔

٢۔ ظہور مہدی(ع) کا عقیدہ شیعوں سے مخصوص نہیں ہے بلکہ علمائے اہل سنت بھی اس پر متفق ہیں اور یہ خالص اسلامی عقیدہ ہے۔
٣۔ اگر قرآن مجید اور معتبر بلکہ متواتر روایات سے کوئی عقیدہ ثابت ہو جائے، کیا وہ عقیدہ، اسلامی عقیدہ نہ ہوگا؟

اگر شواہد اور تاریخی واقعات سے کسی عقیدہ کی تائید ہو جائے، کیا آپ اسے اسلامی عقیدہ تسلیم نہ کریں گے؟
امام اہل سنت اور سنن ابی داوود کے مصنف نے حضرت مہدی(عج) کے متعلق "المہدی" اور شوکانی نے "التوضیح" وغیرہ، جیسی کتابیں تحریر کیں ہیں، تب بھی آپ کہیں گے کہ یہ عقیدہ شیعی ہے اور اسلامی نہیں ہے؟!!

ان تمام باتوں سے اور ہر ایک اپنے وجدان سے سوال و جواب کرنے کے نتیجے میں ظہور مہدی(عج) کے عقیدہ کا اسلامی ہونا مسلّم الثبوت ہے، چاہے آپ تسلیم کریں یا نہ کریں۔

والسلام علی من اتبع الہدی

ای میل کریں