سید مصطفی خمینی(ره)

آپ کے بیٹے کو قتل کیا گیا ہے؟

بنیادی مسئلہ میرے بیٹے کا نہیں

سوال: کیا آپ کا خیال ہے کہ آپ کے بیٹے کو قتل کیا گیا ہے؟ اگر ایسا نہیں  ہے تو پھر اس کی موت دھماکوں  اور مظاہروں  کا سبب کیوں  بنی ہے؟

امام خمینی:  میں  یقین سے نہیں  کہہ سکتا کہ کیا ہوا ہے، لیکن یہ جانتا ہوں  کہ دنیا سے جانے سے ایک رات قبل وہ بالکل تندرست تھا اور مجھے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس رات مشتبہ افراد اس کے گھر گئے تھے اور اگلے ہی دن اس کی موت واقع ہوگئی۔ اب یہ موت کیسے ہوئی، اس بارے میں ، میں کچھ نہیں  کہہ سکتا۔ لوگوں  نے اسی بات کے پیش نظر احتجاج اور مظاہرے کئے ہیں ۔ یہ بات یقینی ہے کہ لوگ اپنے خادموں  سے عقیدت رکھتے ہیں ۔ وہ مجھے اور میرے بیٹے کو اپنا خادم جانتے ہیں اس واقعے کے بعد حکومت نے جس قتل کا بھی ارتکاب کیا، وہ قتل کئے جانے والوں  کے چہلم کی مناسبت سے نئے مظاہروں  کا سبب بنتا گیا۔ لیکن اصل اور بنیادی مسئلہ میرے بیٹے کا نہیں  ہے۔ بنیادی مسئلہ سارے عوام کا ظالموں  کے خلاف احتجاج اور اٹھ کھڑے ہونے کا ہے جو ان پر ظلم کررہے ہیں ۔

طلیعہ انقلاب اسلامی، ص ۷

ای میل کریں