میں امام خمینی(رح) سے تقلید کرتا ہوں یعنی اپنی تقلید پر باقی ہوں، اس کا کیا حکم ہے؟

میں امام خمینی(رح) سے تقلید کرتا ہوں یعنی اپنی تقلید پر باقی ہوں، اس کا کیا حکم ہے؟

سلام علیکم

میں امام خمینی(رح) سے تقلید کرتا ہوں یعنی اپنی تقلید پر باقی ہوں، اس کا کیا حکم ہے؟

کیا باقی رہ سکتا ہوں یا نہیں؟

اور اگر جواب نفی پر ہے تو دوسرا مجتہد کو کس طرح انتخاب کرسکتا ہوں؟

شکریہ

 

وعلیکم السلام

اگر کسی کا مرجع تقلید انتقال کر جائے تو اس کا اور میت مرجع کا رابطہ، منقطع ہوجاتا ہے اور مردہ مرجع کی تقلید پر باقی رہنے کےلئے کسی زندہ اور اعلم مرجع کی اجازت کی ضرورت ہے۔

بنابرایں، پہلے زندہ اور اعلم مرجع کے بارے میں تحقیق کرنا ہوگا، اس کے بعد، اس زندہ اور اعلم مجتہد کا نظریہ کو دیکھنا ہوگا کہ بقا بر میت کے بارے میں کیا حکم دیتا ہے؟ آیا تمام مسائل میں بقا بر میت کو واجب دیکھا ہے یا کہ صرف ان مسائل میں جواز دیا ہے کہ اس پہلے ان پر عمل کیا ہو؟

اعلم مرجع و مجتہد کی شناخت کی راہیں:

۱)ـ انسان خود یقین حاصل کرے، اس لئے کہ خود عالم اور تشخیص دے سکتا ہے۔

۲)ـ دو عالم دین جو عادل ہوں، کسی مجتہد اور اعلم کے بارے میں گواہی دیں، اس شرط کے ساتھ کہ دو عادل عالم دین ان کے مخالفت نہ کریں۔

۳)ـ راہ سوئم یہ ہے کہ اہل علم حضرات کسی کے اجتہاد اور اعلمیت کے بارے میں بتائیں اور ہمیں ان کے کہنے پر اطمینان حاصل ہو۔

اور اگر اعلم کی شناخت مشکل ہو تو جس پر گمان اعلمیت ہو تو اسی پر عمل کرنا ہوگا، اور چنانچہ اعلم، ایک سے زیادہ ہو یا اعلمیت میں سب برابر کے نظر آئے تو ان میں سے ایک کو منتخب کرنا ہوگا۔

رسالہ توضیح المسائل، امام خمینی(رح)، ص۲۔

والسلام علیکم و رحمه الله

 

ماخذ: امام خمینی(رح) پورٹل ویب سائٹ

ای میل کریں