خدا کے دین اور جمہوری اسلامی کے دفاع کیلئے امام یا مرجع تقلید سے اجازت لینا ضروری ہے یا نہیں؟

خدا کے دین اور جمہوری اسلامی کے دفاع کیلئے امام یا مرجع تقلید سے اجازت لینا ضروری ہے یا نہیں؟

اگر امت مسلمہ پر کسی بھی وقت دشمن حملہ آور ہوجائے تو انہیں مستقل طور پر اپنا دفاع کرنا چاہئے۔

جواب: تمام مکلفین پر دین اسلام  اور جمہوری اسلامی کا ہرممکن طور پر دفاع کرنا واجب ہے اور (امام یا مرجع تقلید کی) اجازت سے مشروط نہیں۔

استفتائات، جلد 1، صفحه 492

امت مسلمہ اور مسلم دانشوروں کی نظر میں اسلام میں دفاع سے متعلق اتفاق رای پایا جاتا ہے ان میں کوئی شخص ایسا نہیں جو اسلام میں دفاع کا منکر ہو۔ دفاع کیلئے نہ کسی ولی اور سرپرست کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی امام کی۔ اگر امت مسلمہ پر کسی بھی وقت دشمن حملہ آور ہوجائے تو انہیں مستقل طور پر اپنا دفاع کرنا چاہئے۔

صحیفه امام، جلد 19، صفحه 216

ای میل کریں