ملازمین اپنے افسران کے حکم کے مطابق ہر روز سفر میں ہیں، نماز و روزہ کے بارے میں کیا حکم ہے؟

سوال: جو افراد محکمہ خون گیری میں ملازم ہیں اور اپنے افسران کے حکم کے مطابق ہر روز لوگوں سے خون لینے یا خون دینے کے لئے سفر میں ہیں ان کے لئے نماز و روزہ کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب: اگر ان کا کام ہر وقت چکر لگاتے رہنا ہے تو سفر شغل شمار ہوگا (نماز تمام اور روزہ رکهنا ہوگا) ورنہ مسافر والا حکم جاری ہوگا (نماز قصر اور اس دن کا روزہ آئندہ سال رمضان سے پہلے قضا کرے)۔

ای میل کریں