معاشرتی زندگی میں عورت کے حقوق اور اعلیٰ مقام پر یقین اور اجتماعی تعلقات میں تسلّط پسندانہ سوچ کی نفی

عصر حاضر میں مغربی ثقافت کا دنیا بهر پر تسلّط موجودہ حاکم نظام کا جزء ولاینفک ہے۔ جدید تمدن مغرب کی مسلّط ثقافت ہے جس نے پوری طرح سے تمام اقوام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بڑے ہی قدیم اور مستحکم تمدن اس تمدن کے ہاتهوں مٹ چکے ہیں یا اس جدید تمدن نے ان کو مل کر رکه دیا ہے۔

ID: 37786 | Date: 2014/11/12