اربعینِ حسینی(ع) حق و عشق کا راستہ؛ کربلا وہ سرزمیں کہ جس کا نام سنتے ہی دل سے اک آہ سی اٹهتی ہے۔ قریبا چودہ صدیاں بیت گئیں لیکن واقعہ کربلا آج بھی اسی طرح زندہ ہے، ...

ID: 37762 | Date: 2016/11/20

آج بھی غمِ حسین علیہ السلام میں قلب فگار ہیں اور آنکھیں  خون کے آنسو روتی ہیں۔


واقعہ کربلا سے لے کر آج تک اور تا قیامت، یہ وہ واحد ہستی ہیں کہ جسے یاد رکھا گیا اور رکھا جائے گا۔ جب اور جہاں حسین (ع) کا نام آئے گا وہاں دیگر شہیدان و غازیانِ کربلا کو بھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔


عاشقان حسینی کے عظیم قافلے ـ جن میں مرد زن، بوڑھے اور بچے شامل ہیں ـ امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے ناموں سے مزین پرچم اور بینر اٹھا کر ـ سیدالشہداء علیہ السلام کی شہادت کی رسم چہلم میں شرکت کے لئے کربلا کی جانب جا رہے ہیں۔


مولانا مودودی یزید کو باطل کی علامت قرار دیتے ہوئے لکھتے ہیں:


اموی فرمانرواؤں کی حکومت حقیقت میں خلافت نہ تھی۔ ان کی حکومت اپنی روح میں اسلام کی روح سے بہت ہٹی ہوئی تھی۔ چنانچہ اس حکومت کے بانی معاویہ کا اپنا قول یہ تھا کہ ’’ انا اول الملوک‘‘ (میں سب سے پہلا بادشاہ ہوں)۔




باہر مقیم ایرانیوں کے درمیان امام خمینی نے پہلوی شہنشاہیت کی غیر قانونی ہونے کے بارے میں روشنی ڈالی اور آئین کے مطابق رضاخان پہلوی کے بغاوت اور سلطنت کو غیر قانونی جانا۔


(21 نومبر 1978ء)