محرم کتنا غم کا مہینہ اور کتنا تعمیری مہینہ ہے: امام خمینی(رح)

سید الشہداء(ع) نے ایسے حالات میں یزید کےخلاف اپنے قیام کا آغاز کیا کہ خاندان بنی امیہ خلافت پیغمبری کے دعویداروں نے اسلامی اقدار کو پامال کررکها تها!

ID: 37699 | Date: 2014/10/30

سبط پیغمبر اسلام(ص) حضرت ابا عبداللہ الحسین(ع) اور ان کے اصحاب باوفا کا دس محرم سنہ 61 هجری میں خون مطہر بہایا جانا، تاریخ بشریت کا ایک دردناک واقعہ ہے۔ اس خونین واقعہ نے عالم اسلام کی تاریخ میں اتنے عمیق ووسیع آثار چهوڑے ہیں کہ تقریباً چودہ صدیاں گزرنے کے بعد بهی اس کے آثار باقی ہیں۔


سید الشہداء(ع) نے ایسے حالات میں یزید کےخلاف اپنے قیام کا آغاز کیا کہ خاندان بنی امیہ خلافت پیغمبری کے دعویداروں نے اسلامی اقدار کو پامال کررکها تها!


قیام امام حسین(ع) کا سب سے اہم مقصد حق کو باطل سے جدا کرنا، اسلام ناب محمدی(ص) کو سفیانی یزیدی پادشاہت سے روشن طریقہ سے عالم اسلام کو روشناس کرانا تها۔ اب اس راہ بر حق وجاوید نے، سید الشهداء(ع) اور یاران باوفا کے سروں اور خون، دین حنیف ابراہیمی محمدی(ع) کو پهر سے زندہ کیا۔ اب آل رسول(ص) کے پیروکاروں کی صدا " یا لثارات الحسین " افلاک میں گونج اٹهی اور تخت بنی امیہ لرزنے گئے، قیاموں کا آغاز ہوا! درحقیقت اسلام کی، دینی اقدار کی حفاظت، اسی طرح امت مسلمہ بالخصوص ملت تشیع کے اغلب تحریکیں اور ان کی حیات، قیام عاشورا کی مرہون منت ہے۔


موجودہ دور میں امام خمینی(رح) نے قیام عاشور کو اپنا نصب العین قرار دیتے ہوئے اپنی آتشیں تقریر، سنہ 1963ء کے عصر عاشور میں کی اور اس طرح اپنی عاشورائی تحریک، 5 جون کو برپا کیا۔ یقینـاً امام(رہ) کی تحریک بشدت تہذیب عاشورا اور قیام سید الشہداء(ع) سے متاثر بلکہ اس کے آثار ونتائج کی پیداوار ہے، اس لئے کہ امام راحل (رہ) کا قیام عصر عاشور سنہ 1963ء میں ہوا اور قیام کا اوج وارتفاع بهی 1978ء میں محرم میں جلوہ نما ہوا! امام خمینی(رہ) کا اس سال کے محرم کی مناسبت سے انقلابی پیغام " خون کی شمشیر پر کامیابی " کا نعرہ تها جو آج کی دنیا کے روبرو اسلامی انقلاب کی منطق اور مستضعفین کا نعرے کے عنوان سے سامنے آیا۔


امام خمینی(رح) قیام امام حسین علیہ السلام کے بارے میں فرماتے ہیں:


محرم کتنا غم کا مہینہ اور کتنا تعمیری مہینہ ہے۔ محرم سید الشہداء(ع) اور سید الاولیاء کی عظیم تحریک کا مہینہ ہے کہ طاغوت کے مقابلے اپنے قیام سے بشر کو تعمیر کی تعلیم دی اور ظالم کے فنا اور ستمگر کے شکست کی راہ کو اپنے فدا ہونے اور قربانی دینے میں جانا اور یہ خود اسلام کی تعلیمات کا قیامت تک ملتوں کیلئے ایک عنوان اور سرمشق ہے۔


صحیفہ امام، ج3، ص315