حسن باپ کی خدمت کرنا اپنے بابا سے سیکهو

یہ بات بهی طبیعی ہے کہ کوئے خمینی کے عاشقوں کیلئے بهی یہ اسی طرح مفید ہوگا۔

ID: 37635 | Date: 2014/10/29

اس انسان کی پاک زندگی کے بارے میں کہی گئی اور ناکہی گئی باتیں اتنی زیادہ ہیں جو ایک مقدمے یا کتاب میں نہیں سمیٹی جاسکتیں۔


یہ بات بهی طبیعی ہے کہ کوئے خمینی کے عاشقوں کیلئے بهی یہ اسی طرح مفید ہوگا۔


کئی بار اور شاید دس بار سے بهی زیادہ حضرت امام خمینی(رح) نے مختلف موقعوں اور جگہوں پر مجه سے فرمایا: "حسن باپ کی خدمت کرنا اپنے بابا سے سیکهو" میرے خیال میں یہ ایک مختصر سا جملہ ہی اس بات کے بیان کیلئے کافی ہے کہ آپ اپنے پیارے بیٹے سے پوری طرح راضی تهے۔ یہی جملہ ان دونوں رحلت کر جانے والے عاشق ومعشوق کے راز کو سمجهنے کیلئے کافی ہے۔ ہمیں یہ بهی معلوم ہے کہ یادگار امام کی محبوبیت کن عظمتوں کی بنیاد پر تهی۔ کون سے ایسے فضائل تهے جن کی وجہ سے ایران کی قدر شناس قوم نے ان کے سوگ میں اتنے عظیم غم کا مظاہرہ کیا۔


حقیقی بات تو یہ ہے کہ امام(ع) کی یہ محبوب نشانی اس ذمہ داری کو نبهانے میں بے نظیر رہی۔


سید حسن خمینی


وعدہ دیدار، ص۶