ان کی یہ بیہودہ حرکت ہمارے انقلاب کی قوت و تبلیغ کا ذریعہ بننے: امام خمینی(رح)

خدا وند عالم سے دعاگو ہوں کہ آج جب کہ پوری دنیا کے شرک وکفر کے نمائندے کاندهے سے کاندها ملا کر امت مسلمہ کو شکست دینے کا نا پاک ارادہ کر چکے ہیں؛ خود ہمیں اپنے حصار میں لے کر اپنی خاص رحمت ورافت اور لطف وکرم کے شمول حال قرار دے۔

ID: 37333 | Date: 2014/10/09

اس  میں  کوئی شک نہیں کہ تاریخ حج میں اب تک چار ذی الحجہ ۱۴۰۴ ہجری قمری سے زیادہ وحشتناک حادثہ نہ دیکها گیا نہ سنا گیا۔ خانہ کعبہ کےبے گناہ زائرین پر گولیوں، زہریلی گیسوں، پتهر، اینٹ، لوہا، شیشہ اور سیمنٹ سے بنی چیزوں کے ذریعہ سعودی کارندے حملہ کر کے ان کے قتل اور زخمی ہونے کا سبب بنے، جن کا جرم صرف اور صرف امریکہ اور اسرائیل سے اظہار برائت وبیزاری تها؛ یہ ایک ایسا ننگ وعار ہے جس کا دهبہ آل سعود پر ہمیشہ باقی رہے گا۔ اسی موقع پر حضرت امام خمینی{رہ} شمسی سال کے مرداد ماہ میں ایرانی حجاج کے سرپرست جناب کروبی کو مخاطب قرار دیتے ہوئے آل سعود کی اس جنایت پر اظہار مذمت کرتے ہوئے اپنے شدید رنج وغم کا اعلان کرتے ہیں:


ہم امت محمدی ،ابراہیم حنیف کے پیروکاروں اور قرآن پاک پر عمل پیرا مومنین ومسلمین کے اس قتل عام سے شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں۔ ساته ہی رب کریم کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جس نے ہمارے دشمنوں نیز اسلامی سیاست کے مخالفین کو کم عقلوں اور احمقوں میں قرار دیا ہے،کیونکہ انہیں خود اس بات کا احساس تک نہیں کہ ان کی یہ نازیبا و بیہودہ حرکت ہمارے انقلاب کی قوت و تبلیغ کا ذریعہ بننے کے ساته ہماری مظلوم عوام کی مظلومیت کا سبب قرار پائی ہے۔


خدا وند عالم سے دعاگو ہوں کہ آج جب کہ پوری دنیا کے شرک وکفر کے نمائندے کاندهے سے کاندها ملا کر امت مسلمہ کو شکست دینے کا نا پاک ارادہ کر چکے ہیں؛ خود ہمیں اپنے حصار میں لے کر اپنی خاص رحمت ورافت اور لطف وکرم کے شمول حال قرار دے۔


و السلام علیکم و رحمة اللَّه و برکاته.


7 ذى الحجه سال 1407 هجرى قمرى.


روح اللَّه الموسوی الخمینى


صحیفه امام، ج 20، ص: 349- 354 سے اقتباس