زمانہ غیبت میں نماز جمعہ واجب عینی ہے یا تخییری؟

ID: 37256 | Date: 2015/08/03
سوال: زمانہ غیبت میں نماز جمعہ واجب عینی ہے یا تخییری؟ نیز جمعہ کے بعد، ظہر کی ضرورت رہتی ہے یا نہیں؟ اور اگر جمعہ کے بعد ظہر کی ضرورت رہتی ہے تو کیا جو پیش نماز جمعہ کو واجب جانتا ہے اس کی اقتدا میں نماز عصر پڑهی جاسکتی ہے یا یہ کہ اگر عصر جماعت سے پڑه لی ہے تو اسے دوبارہ پڑهنا ضروری ہے؟
جواب: نماز جمعہ واجب تخییری ہے اور جمعہ کے بعد ظہر کا پڑهنا احوط استحبابی ہے۔ عصر کی نماز ایسے امام کے پیچهے با اقتدا پڑهی جاسکتی ہے۔