عید ولایت و امامت، تمام مسلمانوں کو مبارک ہو /۔ آج اسلامی جمہوریہ ایران سمیت مختلف ملکوں میں عید اللہ الاکبر، عید ولایت و امامت، عید غدیر منائي جارہی ہے ...

ID: 36998 | Date: 2016/09/20

مشہد مقدس اور معصومہ قم نیز شیراز کے روضوں میں نہایت ہی دیدہ زیب سجاوٹ کی گئی ہے۔ عید غدیر کی مناسبت سے ایرانیوں کی دیرینہ رسم کے مطابق ہر گلی کوچہ میں لوگ ایک دوسرے کو مٹھائياں کھلا رہے ہیں اور عید ولایت و امامت کی مبارک باد دے رہے ہیں۔


ادھر عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقدس شہر نجف اشرف میں آج تقریبا بیس لاکھ زائر موجود ہیں جو دنیا کے مختلف علاقوں سے آئے ہیں۔


نجف اشرف کے علاوہ کربلائے معلی، کاظمین اور سامرا میں بھی لاکھوں زائرین موجود ہیں جو عید ولایت و امامت کی خوشی میں ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کررہے ہیں۔




امام خمینی نے فنکاروں اور شہدا کے پسماندگان سے مخاطب ہوکر مقام فن اور متعہد فنکاروں کی تجلیل وتکریم کی


(1367 هـ.ش / 1988ء)