کیا مسلمان ممالک اپنے اختلافات بهلا کر اسرائیل کیخلاف متحد ہوسکتے ہیں؟

اقوامِ متحدہ میں اسوقت بڑی طاقتیں اسرائیل کے حق میں متحد ہیں۔

ID: 36978 | Date: 2014/09/04

بلاشبہ اسرائیل کیجانب سے اقوامِ عالم کے اس نمائندہ ادارے کی قراردادوں کو رد کرنا امریکہ کی اس طاقت کا بهی مظہر ہے جسے’’ویٹو‘‘ کہا جاتا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں اسوقت بڑی طاقتیں اسرائیل کے حق میں متحد ہیں۔ کیا مسلمان ممالک بهی اپنے نسلی و مسلکی اختلافات بهلا کر اسرائیل کیخلاف متحد ہوسکتے ہیں؟


رہبر انقلاب اسلامی نے غزہ کے مسئلے کو عالم اسلام کا نمبر ایک مسئلہ قرار دیا۔ اسلامی انقلاب کے سربراہ نے تاکید کی کہ انسانیت کو اس مسئلے پر ردعمل دکهانا چاہیے۔ اسلامی جمہوری ایران کے سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے اقدامات نسل کشی پر مبنی اور عظیم تاریخی المیہ ہے۔ اس مجرم حکومت اور اس کے حامیوں پر ایک عالمی عدالت میں مقدمہ چلا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ دنیا میں مختلف اقوام  کے ترجمانوں اور مصلحین کو چاہیے کہ وہ صیہونی مجرموں کو سزا دیئے جانے کا مطالبہ کریں، خواہ یہ مجرمین اقتدار میں ہوں یا اقتدار سے ہٹ چکے ہوں۔ ان کا کہنا تها کہ ان لوگوں کو بهی سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا جائے جو صیہونی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔




اسلام ٹائمز اردو