امام خمینی، برسی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی نظر میں

کوثر شاہین، سوریہ، انجینیر

ID: 36912 | Date: 2014/09/01

امام خمینی(رح) کی سیاسی بصیرت و فکر کا اصلی ترین محور استعمار کے چنگل سے قدس اور فلسطین کی آزادی پر تاکید اور زوردینا ہے۔ امام کا ایک دوسرا فکری محور ایک طرف پوری دنیا میں عورتوں کا مقام اور کردار ہے اور بطور کلی سارے مسلمانوں کا کردار ہے۔ امام نے سارے مسلمانوں سے تقاضا کیا کہ قدرت کے ساته متحد ہوں اور استعمار کے مقابلے میں خوف نہ کهائیں اور خود کو سستے داموں میں فروخت نہ کریں۔ اور اس طرح سے مسلمان، استعمار کے چنگل سے اس وقت آزاد ہوں گے جب اپنے اتحاد کو محفوظ رکهیں گے اور اختلافات کو علیحدہ رکه کر متحد ہو کر کام کریں گے۔