امام خمینی، برسی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی نظر میں

براڈنی شکسپیر، انگلینڈ، انڈونیشیا کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسر

ID: 36910 | Date: 2014/09/01

امام خمینی(رح) تمام پہلوؤں میں ایک زندہ جاوید حقیقت ہیں۔ میں آپ کے تفکر کے پہلوؤں کے درمیان کسی چیز کو مقدم یا موخر نہیں کرسکتا ہوں۔ لیکن آپ کا اولین ممتاز سیاسی تفکر، مغرب سے ایران کی فکری سیاسی اور اقتصادی وابستگی کو توڑنا اور ختم کرنا ہے۔ آپ نے ملت ایران کو قید و بند اور غلامی سے نجات دلائی۔ آپ ہرگز اس غلط فہمی میں مبتلا نہ ہوں اور خود کو مغربی سرمایہ کی بهینٹ چڑها دیں یہ امر کرنسی کی قیمت کے سقوط اور اقتصاد کی موت کا باعث ہے۔ مغربی سرمایہ سے وابستگی کا نتیجہ لتهوانیا ، یوکرائن، پولینڈ ، پرتگال اور ہنگری سے متفاوت نہیں ہوگا۔ امام کی فکر کا بنیادی اور اصلی محور میری نظر میں ایران کامغرب کے اقتصادی اور سیاسی اثر و رسوخ سے باہر نکلنا ہے۔ علاوہ بر این امام وسیع پیمانے پر اجتماعی تبدیلیاں بهی لائے اور ایران میں عدالت کی بنیاد رکهی اور ایران کو ایک جدید مرحلے میں داخل کیا۔