بصورت امکان مراسم حج کے بارے میں امام خمینی(رہ) کا نظریہ بیان فرمائیے؟

حج امام خمینی(رح) کی نگاہ میں صرف ایک عبادی مناسک اور دین اسلام کے ایک تکلیفی پہلو میں منحصر ہونے سے کہیں زیادہ بالاتر ہے۔

ID: 36889 | Date: 2015/06/28
جواب: حج امام خمینی(رح) کی نگاہ میں صرف ایک عبادی مناسک اور دین اسلام کے ایک تکلیفی پہلو میں منحصر ہونے سے کہیں زیادہ بالاتر ہے۔ آپ حج کو دین اسلام کے روحانی، سیاسی، اجتماعی اور عرفانی پہلوؤں کے ظہور کا سرچشمہ اور حاجیوں کے سفر کعبہ مکرمہ کو خداوند عالم کی جانب سے سفر جانتے ہیں کہ حج انسان کا صاحب خانہ سے نزدیک اور متصل ہونا ہے۔ آپ کے نزدیک حج صرف حرکات و اعمال اور الفاظ پر مشتمل نہیں ہے اور کلام و لفظ اور خشک و خالی حرکت سے انسان کہیں بهی نہیں پہنچتا۔ حج، معارف الہی کا سرچشمہ ہے جس کے ذریعے سیاست اسلام کے مفہوم کو زندگی کے ہر شعبے میں تلاش کرنا چاہئے۔ حج، مادی و معنوی رذائل سے دور ایک معاشرہ کی ایجاد اور پیغام ہے۔ حج دنیا میں ایک ترقی پر گامزن معاشرہ اور ایک انسان کی زندگی کے تمام عشق آفریں مراحل کی تکرار اور تجلی ہے اور مناسک حج، مناسک زندگی ہیں اور چونکہ ہر قوم و قبیلہ اور رنگ و نسل پر مشتمل ایک اسلامی معاشرے کو ابراہیمی ہونا چاہئے تاکہ امت محمدیہ (صلی اللہ علیہ وآلہ) میں اس کا شمار ہو اور ایک ہو اور ایک ہاتھ کی طرح ہو۔ حج اس توحیدی زندگی کی تنظیم و تمرین وتشکیل ہے۔ صحیفہ امام، ج21، ص77