امام خمینی(رح) کے عظیم کارنامے اسلام کے نام

بانی اسلامی جمہوریہ ایران امام خمینی(رح) نے اس کارنامہ میں اس نکتہ کو ثابت کر دیا کہ مشرق و مغرب کی طاقتوں پر انحصار کئے بغیر بهی زندہ رہا جا سکتا ہے اور عزت و آبرو کے ساته زندگی گزاری جا سکتی ہے ۔

ID: 36653 | Date: 2014/08/10

1-  گذشتہ دوسو برسوں سے سامراجی مشینریوں نے یہ کوشش کی کہ اسلام کو فراموش کردیا جائے۔ برطانیہ کے ایک وزیر اعظم نے دنیا کے سامراجی سیاستدانوں کے اجتماع میں اعلان کیا تها کہ ہمیں چاہئے کہ اسلام کو اسلامی ملکوں میں گوشہ نشین کردیں۔ امام راحل(رہ) نے ان کے تمام خواہشات اور منصوبے نقش برآب کرکے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا۔ اسلام کو انهوں نے لوگوں کے ذہنوں اورعمل میں اور اسی طرح دنیا کے سیاسی میدان میں اتارا ۔


2-  امام خمینی کی تحریک کے نتیجے میں پوری دنیا کے مسلمانوں نے عزت و سربلندی کا احساس کیا اور اسلام محدود بحثوں سے نکل کر باقاعدہ سماجی اور سیاسی میدان میں وارد ہوا۔ اسلامی انقلاب کے بعد مسلمانوں کو پوری دنیا میں عزت کا احساس ہونے لگا اوروہ اپنے مسلمان ہونے اور اسلام کی پیروی کرنے پر فخر کرنے لگے۔


3-  اس سے قبل مسلمان جہاں بهی تها اس کے لئے امت اسلامیہ کی کوئی اہمیت نہیں تهی، آج تمام مسلمان پورے ایشیاء میں پورے افریقہ میں، مشرق وسطی سے لے کریورپ تک اوریورپ سے لے کرامریکہ ولاطینی امریکہ تک اس بات کا احساس کررہے ہیں کہ وہ امت اسلامیہ کے نام کے ایک بڑے عالمی معاشرے کا حصہ ہیں۔ امام خمینی نے امت اسلامیہ کےتئیں شعور کا احساس جگایا جو عالمی استکبار کے مقابلے میں اسلامی معاشرے کے دفاع کے لئے سب سے بڑا وسیلہ ہے۔


4-  اسلامی اصولوں پر اسلامی حکومت کی بنیاد رکهی۔ امام(رح) نے معجزاتی طورپر اس افسانہ کوحقیقت کا لبادہ پہنایا۔


5-  اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد تحریکوں اورحریت پسندانہ قیام کی بنیاد اسلام بن گیا۔


6-  امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے حکومتی فقہ کو مزید وسعت دیتے ہوئے نئے اندازمیں پیش کیا اور فقہ کے متعدد پہلوؤں کوہمارے سامنے واضح و عیاں کیا جو اس سے پہلے عیاں نہ تهے ۔


7-  دنیا میں یہ بات مسلمہ ہے کہ جو لوگ سماج کے اعلی منصب پر فائز ہوتے ہیں ان کا مخصوص طور طریقہ ہوتا ہے، کچه غرور وتکبر بمعہ عیش و عشرت کی زندگی ہوتی ہے وغیرہ وغیرہ... لیکن امام خمینی(رح) کےمعجزات میں سے ایک یہ تها کہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں بهی اور جب آپ(رہ) ملک اورقوم کے اعلی ترین رہبر ومنصب پر فائز ہوئے اس وقت بهی نور معرفت وحقیقت اسلام ناب ان کے پورے وجود میں جلوہ نما تها ۔


8-  ہر دور میں فرد واحد کی مطلق العنان اور استبدادی حکومتوں نے سالہا سال اسلامی اقوام کو کمزور بنا رکها تها اور یہ صدر اسلام کے بعد سے پوری تاریخ میں اس کا نشان علمی اورسیاسی طور طریقے سے قابل اثبات ہے اور غیر ملکی طاقتوں نےبهی کافی عرصے تک ہمیں تحقیر کرتے رہیں اس دوران امام(رہ) نے ایران کے عوام میں اسلامی اور قومی افتخار اور عزت نفس کو دوبارہ زندہ کردیا۔ اسی وجہ سے امت مسلمہ ان کے اعمال پر ناظر سبق آموزی لے رہی ہیں۔ لوگوں کو اب اپنی اس طاقت و توانائی کا احساس ہے کہ وہ مغرب و مشرق کی دهمکیوں اور خطرات کے مقابلے میں کهڑے ہو سکتے ہیں۔عزت نفس کا یہ احساس اور یہ خود اعتمادی وحقیقی اسلام اورقومی افتخار، امام خمینی(رہ) نے حریت پسند اقوام میں دوبارہ زندہ کیا ہے۔ آپ نے ثابت کیا کہ مشرق اور مغرب کے بلاکوں سے فاصلہ بر قرار رکهنے کی پالیسی کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے ۔


9-  ...


بانی اسلامی جمہوریہ ایران امام خمینی(رح) نے اس کارنامہ میں اس نکتہ کو ثابت کر دیا کہ مشرق و مغرب کی طاقتوں پر انحصار کئے بغیر بهی زندہ رہا جا سکتا ہے اور عزت و آبرو کے ساته زندگی گزاری جا سکتی ہے ۔