استعمار کیخلاف امام خمینی(رہ) کی تحریک عالمی پذیرائی حاصل کرچکی ہے، علامہ ڈومکی

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امام خمینی(رہ) اتحاد بین المسلمین کے علمبردار، سامراج دشمن، غریبوں اور مظلوموں کے حامی عظیم انقلابی رہنماء تهے۔

ID: 36637 | Date: 2014/08/07

ابنا اور دیگر ذرائع کے مطابق مولانا ڈومکی کا کہناتها کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رہ) کی 25 ویں برسی کے موقع پر ہم ان کی عظیم انقلابی جدوجہد اور احیائے اسلام تحریک سے تجدید عہد کرتے ہیں۔


امام(رہ) نے سیرت انبیاء و اہلبیت(ع) پر عمل کرتے ہوئے وقت کے طاغوت سے ٹکر لی اور ڈهائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو شکست دےکر قرآن و سنت کا نظام نافذ کیا۔


علامہ مقصود علی ڈومکی کا مزید کہنا تها کہ یہ صدی امام خمینی(رہ) کی صدی ہے۔ امام(رہ) اتحاد بین المسلمین کے علمبردار، سامراج دشمن، غریبوں اور مظلوموں کے حامی عظیم انقلابی رہنماء تهے۔ انہوں نے امریکہ، اسرائیل اور دیگر استعماری قوتوں کے خلاف جو تحریک شروع کی، اب وہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرچکی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہفتہ فروغ فکر امام خمینی(رہ) کے موقع پر بلوچستان بهر میں‌ مختلف پروگرامز منعقد ہوں گے۔ جس میں امام(رہ) کی عظیم جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔