عالمی سازش کے تحت ہم دست و گریباں ہوئے: سید علی الحسینی

ہم سب کو معلوم ہے کہ مولا علی(ع) اور آپ کے پیروکار حضرت امام خمینی(رہ) اور شہید قائد(رح) نیز دیگر تمام بزرگان دین منادی توحید واتحاد تهیں! یہ واقعہ افسوسناک ہے۔

ID: 36600 | Date: 2014/08/06

ذرائع کے مطابق شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرزند علامہ سید علی الحسینی نے مدرسہ اہلبیت(ع) انوار المدارس میں شہید قائد کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا:


آج میں تمام معززیں سے یہ شکوہ کرتا ہوں کہ مجهے بتایا گیا ہے کہ حالیہ الیکشن میں اس علاقہ میں اختلافات پیدا ہوئے، میں سمجهتا ہوں کہ گیارہ مئی ہماری ملت کے لئے وہ سیاہ دن تها کہ جب عالمی سازش کے ذریعے پاکستان کے کئی علاقوں میں ایک مولا علی(ع) کے ماننے والے آپس میں دست و گریبان ہوئے، حال آنکہ ہم سب کو معلوم ہے کہ مولا علی(ع) اور آپ کے پیروکار حضرت امام خمینی(رہ) اور شہید قائد(رح) نیز دیگر تمام بزرگان دین منادی توحید واتحاد تهیں! یہ واقعہ افسوسناک ہے۔


انہوں نے مزید کہا:


اس عظیم علاقے کو اختلافات کا مرکز نہ بنائیں بلکہ آپس کے اختلافات مل بیٹه کر حل کریں، کسی بهی فرد کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی بڑے کی توہین کرے اور نہ کسی قوم کے بڑے کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ عوام پر ظلم کرے۔ انہوں نے کہا کہ علماء اصل میں انبیاء کے وارث ہیں، ہمیں چاہیئے کہ ان کی خدمت کریں اور ان کی باتوں پر عمل بهی کریں، آج ان مدارس سے استفادہ کرنا ہر فرد پر فرض ہے۔