لکهنو میں یوم القدس کے موقع پرپولیس نے مظاہرین پر حملہ کردیا

آصفی امام باڑہ سے نماز جمعہ کے بعد یوم القدس کے حوالے سے نکلے جلوس میں مظاہرین نے امام خمینی(رہ)، سید حسن نصر اللہ اور غزہ کے شہیدیوں اور زخمیوں کی تصویریں اٹها رکهی تهی جبکہ امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ بادکے نعرے لگائے جا رہے تهے۔

ID: 36541 | Date: 2014/07/28

ابنا، ہمارے نامہ نگار کے مطابق ہندوستان کے شہر لکهنو میں شیعہ سنٹرل بورڈ میں حکومت کی طرف سے کی گئی دهاندلیوں کے خلاف عالم یوم القدس کے روز ہوئے پر امن احتجاج میں سکیورٹی فورسز نے لاٹهی چارچ کر دی جس کے نتیجے میں  ایک شیعہ کے شہید ہونے اور دسیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
گزشتہ روز۲۵ جولائی کو جمعۃ الوداع کی نماز کے بعد لکهنو میں یوم القدس کے عنوان سے ہونے والی ریلیوں نے جب وقف بورڈ کی وزیر کی اقامتگاہ کی طرف اپنا رخ موڑا تو پولیس نے مظاہرین پر حملہ کر دیا۔


آصفی امام باڑہ سے نماز جمعہ کے بعد یوم القدس کے حوالے سے نکلے جلوس میں مظاہرین نے امام خمینی(رہ)، سید حسن نصر اللہ اور غزہ کے شہیدیوں اور زخمیوں کی تصویریں اٹها رکهی تهی جبکہ امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، اسرائیل میں قتل عام بند کرو، عراق اور شام میں قتل عام بند کرو، کے نعرے لگائے جا رہے تهے۔
دریں اثنا مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا کلب جواد نقوی صاحب کے اعلان پر احتجاجی جلوس نے شیعہ وقف بورڈ میں ہونے والے مبینہ فساد کے خلاف بهی نعرے بلند کرنے کے ساته ساته وزیر اوقاف محمد اعظم خان کے گهر کی طرف پرامن جلوس نے اپنا رخ موڑنے کی کوشش کی جس کی وجہ سےٍ سکیورٹی دستوں نے سڑک بلاک کر کے مظاہرین پر لاٹهی چارج کر دی۔


اس جهڑپ میں انتہائی افسوس سے ایک شیعہ روزہ دار کرار مهدی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔


مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا کلب جواد صاحب نے پولیس کی اس کی ظالمانہ حرکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: جلوس بالکل پر امن ماحول میں انجام پا رہا تها جبکہ پولیس نے اعظم خان کے حکم کے مطابق جلوس پر لاٹهی چارج کر دی۔
انہوں نے مزید کہا: پولیس کی اس ظالمانہ کاروائی نے علماء کی بے حرمتی کی، بچوں کو زخمی کیا اور ایک جوان کی شہادت کا باعث بنی۔


 اس دوران مولانا کلب جواد صاحب اور دیگر کئی افراد پولس کے ذریعے گرفتار کر لیا گیا۔