کامیابی فلسطینی قوم کا مقدر ہے: صدر مملکت

عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں عوام کی باعظمت شرکت، درحقیقت بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) کے فرمان پر عمل ہے اور ساته ہی ساته اس بات کا اعلان بهی ہے کہ دنیا والوں کو یہ بات باور کرائی جائے کہ مسجد الاقصی، مقدس سرزمین اور مسلمانوں کا قبلہ اول ہے.

ID: 36449 | Date: 2014/07/22

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی نے تاکید کی ہے کہ عالمی یوم القدس کی عظیم الشان ریلیوں میں عوام کی باشکوہ شرکت، فلسطین کے مظلوم عوام کی زیادہ سے حمایت اور غاصب صہیونی حکومت صہیونی کے تسلط پسندانہ اقدامات اور نسل کشی کے خاتمے پر منتج ہوگی۔


صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے عالمی یوم القدس کے موقع پر اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ قدس شریف، دینی و مذہبی اور علاقائی و عالمی مسائل کے لحاظ سے ایران کے عوام کے لئے نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے، کہا:


عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں عوام کی باعظمت شرکت، درحقیقت بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) کے فرمان پر عمل ہے اور ساته ہی ساته اس بات کا اعلان بهی ہے کہ دنیا والوں کو یہ بات باور کرائی جائے کہ مسجد الاقصی، مقدس سرزمین اور مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور کسی بهی قیمت پر اس سرزمین اور ملت فلسطین کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی نے مزید کہا کہ مسلمانان عالم ہمیشہ قدس کی آزادی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکهیں گے اور ان کی یہ آرزو ہے کہ فلسطین کے عوام اپنے آبائی وطن میں واپس جاکر، دیگر مسلمانوں کے ساته ملکر بیت المقدس کی آزادی کا جشن منائیں اور مسجد الاقصی میں نماز ادا کریں۔


صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی مزید کہا کہ عوام عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کر کے دنیا والوں پر ثابت کریں گے کہ ظلم اور تسلط پسندی، ہمیشہ باقی رہنے والی نہیں ہے اور وہ قوم، جو اپنی سرزمین کی آزادی کے لئے جدوجہد کررہی ہے، سرانجام کامیابی اسی کی ہوگی۔


صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے غزہ کے علاقے پر صہیونی حکومت کی حالیہ بربریت اور فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ فلسطین کے عوام، صہیونی حکومت کی اس سفاکیت اور ظلم و ستم کے مقابلے میں تسلیم نہیں ہوں گے۔