مسلمان اقوام سازشوں کے مقابلے میں تیار رہیں

ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے سایے میں امام خمینی(رہ) اور رہبرمعظم کی تاسی کرتے ہوئے یہ اعلان کرتے ہیں کہ مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن عالمی صیہونیت اور سامراج ہے جس کی سربراہی امریکہ کررہا ہے

ID: 36237 | Date: 2014/07/04

رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب زاہدان میں اسلامی دنیا کے حالیہ بحرانوں کے بارے، ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں عباس علی سلیمانی(صوبۂ سیستان وبلوچستان میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے)نے خطے کے اسلامی ممالک کی تازہ ترین صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے علماء کو سماج کے دینی اور اخلاقی محافظ قرار دیا۔


آیت اللہ سلیمانی نے عقل سے دوری اور دقیانوسی افکار کی پیروی کو وحشی دہشتگرد گروہوں کے وجود میں آنے کا سبب قرار دیا اور کہاکہ اسلام اور دین کے نام پر قتل و غارتگری اور جرائم کا ارتکاب کرنے والا دہشتگرد گروہ "داعش" دین مخالف گروہوں کا ایک نمونہ ہے۔


ایران شہر کے سنی علماء کے امام جمعہ مولوی کریم زئی نے بهی کہا کہ اسلام رحمت اور محبت کا دین ہے اور وہ لوگوں کو ہر طرح کے تشدد سے روکتا اور ان کو اسلامی بهائی چارے کی تعلیم دیتا ہے۔


واضح رہے سیستان و بلوچستان کے اہل سنت علماء نے ایک بیان جاری کرکے تکفیری دہشتگرد داعش کو مغرب کی جاسوسی تنظیموں کاآلہ قراردیا ہے ۔ ان علماء نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے سایے میں امام خمینی(رہ) اور رہبرمعظم  کی تاسی کرتے ہوئے یہ اعلان کرتے ہیں کہ مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن عالمی صیہونیت اور سامراج ہے جس کی سربراہی امریکہ کررہا ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ ہم رہبرانقلاب اسلامی کی ہدایات کی بهرپور حمایت کرتے ہیں۔