امت مسلمہ کے پاس سب کچه ہے، بس ایک خمینی (رح) چاہیئے

امت مسلمہ کے پاس اتحاد بهی ہے وسائل بهی، اگر امام خمینی(رح) جیسی قیادت میسر آجائے تو ہمارے تمام مسائل آسانی سے حل ہوسکتے ہیں:
ڈاکٹر زیڈ اے گیلانی

ID: 36056 | Date: 2014/06/18

امام خمینی پورٹل نامہ نگار کے مطابق معروف محقق اور جامعہ پشاور کے پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر زیڈ اے گیلانی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کے پاس سب کچه موجود ہے، صرف ایک امام خمینی(رح) جیسا لیڈر چاہیئے۔


ان کا کہنا تها کہ امام خمینی(رح) نے مغرب کی سیاست میں ہلچل مچا دی۔ تاریخ اسلام میں اتنا مخلص دور کبهی نہیں گزرا جو ابهی ہے، تاریخ ظلم و بربریت سے بهرتی جارہی ہے۔ امت مسلمہ کے پاس اتحاد بهی ہے اور وسائل بهی۔ صرف اگر کمی ہے تو قیادت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو امام خمینی(رح) جیسی قیادت میسر آجائے تو ہمارے تمام مسائل آسانی سے حل ہوسکتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ آج بهی مسلمان تسبیح کے دانوں کی طرح ایک لڑی میں پروئے ہوئے نظر آتے ہیں، مشکل صرف یہ ہے کہ ہم میں امام خمینی(رح) جیسی شخصیت نہیں ہے۔


زیڈ اے گیلانی کا کہنا تها کہ امام خمینی(رح) انقلاب لانے میں اس لئے کامیاب ہوگئے تهے کہ انہوں نے ایرانی قوم کو متحد کیا۔ اور پهر ایرانیوں نے متحد ہوکر شیر کی کهال اتار دی۔


ان کا کہنا تها کہ آج امت مسلمہ کو امام خمینی(رح) جیسی شخصیت کی ضرورت ہے۔